نئی دہلی27اپریل(ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا ) تعزیرات ہند کی دفعہ 377کو ختم کرنے کے سلسلے میں دارالحکومت کے ہوٹل کاروباری کیشو سوری کی طرف سے ایک عرضی دائر کرنے کے چھ دن بعد اس سلسلے میں د و مزید عرضیاں سپریم کورٹ میں دائر کی گئی ہیں۔اشوک راو کوی اور عارف ظفر نے عدالت عظمی میں عرضی دائر کرکے ہم جنسی کو جرم کے زمرے میں شامل کرنے والی دفعہ377کو ختم کرنے کامطالبہ کیاہے۔دونوں عرضی گذاروں کی طرف سے جسٹس دیپک مشرا جستس ڈی وائی چندر چوڑ اور جسٹس اندو ملہوترا کی بنچ کے سامنے معاملے کا خصوصی ذکر کیا گیا جس کے بعد عدالت نے معاملے کی سماعت یکم مئی کو کرنے کا فیصلہ لیا ہے۔